کراچی، اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کر دی،مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق نئی شرح سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے،معاشی ماہرین کی توقع تھی شرح سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائےگا تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا،سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کے اہم نکات جاری کر دیئے،شرح سود میں مزید کمی کی گنجائش موجود تھی اس کے باوجود محتاط مانیٹری پالیسی دی گئی، نئی مانیٹری پالیسی معاشی نمو کو سہارا دے گی، مہنگائی کی شرح مالی سال 2026 کے دوران 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی،عالمی منڈی میں اجناس کی قیمتیں نسبتاً معتدل رہنے کی توقع ہے، بڑی صنعتوں کی پیداوار مالی سال 2026 کی پہلی سہہ ماہی میں 4.1 فیصد کے ساتھ بہتر رہی،اعلامہ کے مطابق آٹو موبائل، کھاد، ماور سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا، زرعی شعبے میں گندم کی کاشت بھی بہتر رہی،ملکی جی ڈی پی گروتھ 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہے گی، جولائی یا اکتوبر رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 70 کروڑ ڈالر رہا،مزید بر آں وزیر اعظم شہباز شریف نے سٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں 50 بیسس پوائنٹس میں کمی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کاروباری برادری اور عام آدمی کی بہتری کا پیش خیمہ قرار دیا،وزیراعظم نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، وزیر خزانہ اورنگزیب، وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی اور سیکرٹری خزانہ اور ٹیم کی معاشی ترقی کیلئے کوششوں پر لائق تحسین ہے، ملک میں معاشی استحکام ،پاکستان ترقی کی سمت میں گامزن ہے، معاشی استحکام کیلئے کاروباری برادری اور عوام نے قربانیاں دیں، معاشی بہتری سے عوام کو جس قدر ممکن ہے ریلیف فراہم کر رہے ہیں،شہباز شریف نے کہا شرح سود میں کمی اور قرضے کم لاگت پر ملنے سے چھوٹے و درمیانے پیمانے کے کاروبار سب سے زیادہ مستفید ہوں گے۔
شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی ، معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے:وزیراعظم



















