سڈنی (مشرق نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر ہونے والے دہشت گردانہ واقعہ کے بعد اسرائیلی اور بھارتی میڈیا نے منظم پروپیگنڈا کر کے واقعہ کو پاکستان سے منسلک کرنے کی ناکام کوشش کی۔ اسرائیلی اخبار ”یروشلم پوسٹ“ اور بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس نے بغیر کسی شواہد کے حملہ آوروں کو پاکستانی قرار دیا لیکن تحقیقات اور حقائق سے واضح ہوا کہ ساجد اکرم اور نوید اکرم کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
آسٹریلین حکام کے مطابق ساجد اکرم 1998 میں سٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا پہنچا اور 2001 میں شادی کے بعد پارٹنر ویزہ میں تبدیل ہوا۔ وہ پچھلے 10 سال سے آسٹریلیا کے ایک گن کلب کے رکن تھے اور انکے قبضے سے 6 لائسنس شدہ ہتھیار برآمد ہوئے۔ ساجد اکرم اور نوید اکرم کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے ہے، نہ کہ پاکستان سے۔
اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاونٹس کے دعوے جھوٹ پر مبنی ثابت ہوئے۔ حقائق کے مطابق یہ حملہ افغان طالبان کے طریقہ کار سے مماثلت رکھتا ہے اور دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔
سڈنی دہشت گردی کے بعد پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب


















