شکار پور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے آغا شہباز نے میدان مار لیا
شکارپور(مشرق نیوز)شکار پور کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے آغا شہباز نے میدان مارلیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی نے 73954 ووٹ لےکر کامیابی سمیٹی،جے یوآئی کے امیدوار رشدشاہ 9412 ووٹ حاصل کرسکے۔
فتح کے بعد پی پی کارکنوں نے جشن منایا،ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔


















