امریکہ میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے روابط


واشنگٹن :(خواجہ فاروق ) امریکہ میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے روابط ،غیر قانونی آنےوالوں کی تعداد بھی بڑھ گئی۔

نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے بائیڈن انتظامیہ کے دور میں امریکہ آنےوالے افغانیوں کی جانچ کے سست عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا آپریشن الائیز ویلکم کے تحت 18 ہزار افغان شہری امریکہ میں داخل ہوئے، صحیح جانچ نہیں کی گئی، آپریشن الائیز ویلکم کے تحت آنےوالے ہر افغان شہری کا قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے، تمام ادارے متحرک ہیں۔

تلسی گبارڈ نے انکشاف کیاامریکہ آنےوالے 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے براہ راست یا ممکنہ روابط ہیں،داعش و دیگر دہشتگرد تنظیمیں مسلسل امریکی سرزمین پر حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف ،خطرے کو لےکر کافی سنجیدہ ہےں،چند سالوں سے غیر قانونی طور پر امریکہ آنےوالوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ۔