لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے ملاقات کی، تجارت،سرمایہ کاری،زراعت، پانی کے انتظام،موسمیاتی تبدیلی،ٹیکنالوجیکل تعاون اور عوامی روابط کے فروغ پر تفصیلی بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ نے نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی حالیہ تعیناتی پر نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا، ملاقات میں اعلیٰ تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ، واٹر مینجمنٹ تعلیم اور تحقیق میں ڈچ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے ڈچ کمپنیوں کی پاکستان میں موجودگی کو سرمایہ کاروں کا اعتماد قرار دیا اور حوصلہ افزائی بھی کی، وزیراعلیٰ نے ڈچ ماہرین کی واٹر گورننس اور فلڈ مینجمنٹ میں عالمی شہرت کو سراہا اور براہ راست فضائی رابطے کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا، مریم نواز نے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کا تعارفی دورہ باہمی تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی علامت ہے،پاکستان اور نیدرلینڈز کے باہمی تعلقات مشترکہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہیں،صوبائی سطح پر پنجاب پاک نیدر لینڈ تعاون کو مزید آگے بڑھانے کا خواہاں ہے،نیدرلینڈز پاکستان کا دوسرا بڑا یورپی تجارتی شراکت دار ہے، پنجاب سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرتا ہے،نیدرلینڈز کی زرعی اور فوڈ ٹیکنالوجی مہارت پنجاب کے ترقیاتی اہداف اور زرعی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے، آلو کی بہتر پیداوار کےلئے نیدرلینڈز کی شراکت داری انقلاب برپا کر سکتی ہے،نیدرلینڈز کے Room for the Riverجیسے منصوبے دنیا کےلئے مثال ہیں، پنجاب اس ضمن میں جامع تعاون کا خواہاں ہے، ستھرا پنجاب،سمارٹ ایری گیشن اور کلائمٹ ریزیلینٹ ایگریکلچر جیسے بڑے منصوبوں میں ڈچ تعاون سود مند ہو سکتا ہے،وزیراعلیٰ نے کہا ڈچ یونیورسٹیوں کے ساتھ مضبوط روابط اور مشترکہ تحقیقی پروگرامز کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ڈچ کاروباری وفود کی پاکستان کے تجارتی میلوںTEXPO اور FoodAgمیں شرکت حوصلہ افزا ہے،نیدر لینڈ سے تعلقات کا فروغ کاروبار،سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا،پنجاب نیدرلینڈز کے ساتھ وسیع، مضبوط معاشی شراکت داری کا خواہاں ہے۔نیدرلینڈز جدت، زرعی ٹیکنالوجی اور پائیدار ترقی میں عالمی مثال ہے۔
نیدر لینڈ سے تعلقات کا فروغ کاروبار،سرمایہ کاری اور سیاحت کو نئی جہت دے گا: مریم نواز

















