مہنگائی،کرپشن کیخلاف عوام کااحتجاج،بلغاریہ کے وزیراعظم مستعفی

سوفیا(مشرق نیوز)مہنگائی،کرپشن کیخلاف عوام کا احتجاج،بلغاریہ کے وزیراعظم روزن ژیلیازکوف نے استعفیٰ دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بلغاریہ کے وزیراعظم نے ملک بھر میں کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف احتجاج سے پیدا ہونےوالے سیاسی بحران کے باعث استعفیٰ دیا۔

احتجاج صرف دارالحکومت تک محدود نہیں رہے بلکہ درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل کر استعفیٰ مانگا،عدم اعتماد کاووٹ لینے سے قبل ہی وزیراعظم نے ٹیلی ویژن خطاب میں مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔