واشنگٹن،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان کے ایف16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالرکاامریکی پیکیج منظور،ٹرمپ انتظامیہ نے جدیدٹیکنالوجی ،آلات فروخت کرنے کی توثیق کردی ،بات امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) کی جانب سے 8 دسمبر کو کانگریس کو بھیجے گئے خط میں بتائی گئی،پیکیج میں لنک16 سسٹمز، کرپٹوگرافک آلات، ایویونکس اپڈیٹس، تربیت و جامع لاجسٹک سپورٹ شامل ہے۔
ڈی ایس سی اے کے خط میں کہا گیا فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی ،قومی سلامتی کے اہداف کو سہارا دے گی،پاکستان کو امریکی و اتحادی افواج کےساتھ جاری انسداد دہشتگردی آپریشنز میں ہم آہنگی برقرار رکھنے کا موقع ملے گا اور مستقبل میں ہنگامی صورتحال کی تیاری ممکن ہوگی،اقدام کا مقصد پاکستان کی ایف16 بیڑے کی جدت کاری ،آپریشنل حفاظت کے خدشات کو دور کرنا بھی ہے۔
خط میں کہا گیا فروخت بلاک52 ،مڈ لائف اپ گریڈ ایف16 طیاروں کی اپڈیٹس ، بحالی کے ذریعے پاکستان کی موجودہ و مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے میں مدد دے گی،اپ گریڈز سے پاکستان ،امریکی فضائیہ کے درمیان مربوط کارروائی، تربیت ،مشقوں میں ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔
ڈی ایس سی اے نے خط میں کہا پاکستان ،امریکہ کی فضائی افواج کے درمیان کسی بھی جنگی کارروائی، مشق یا تربیت میں ہم آہنگی بڑھے گی ،بحالی کے عمل سے طیاروں کی زندگی کو 2040 تک بڑھایا جائے گا ،اہم پرواز کی حفاظت کے خدشات دور ہوں گے،پاکستان نے ٹیکنالوجی جذب کرنے کی صلاحیت دکھائی ،مسلح افواج آلات ،خدمات کو با آسانی استعمال کر سکتی ہیں،فروخت کسی بھی طرح سے خطے میں فوجی توازن کو تبدیل نہیں کرے گی۔
امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کہالاک ہیڈ مارٹن کمپنی مرکزی ٹھیکیدار ہوگی،پاکستان میں کسی اضافی امریکی حکومت یا کنٹریکٹر کے نمائندے کی تعیناتی ضروری ہے نہ ملکی دفاعی تیاری پر کوئی منفی اثر پڑےگا،بڑی دفاعی اشیا میں 92 لنک،16 ڈیٹا لنک سسٹمز اور 6غیر فعال ایم کے82، 500پونڈ وزنی بم شامل ہیں جو ہتھیاروں کے انضمام کے تجربات کےلئے استعمال ہوں گے، سسٹم فوجیوں کو نگرانی، شناخت، فضائی کنٹرول، ہتھیاروں کے استعمال کی ہم آہنگی ،ہدایات فراہم کرتا ہے۔
پاکستان کے ایف16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے 686 ملین ڈالرکاامریکی پیکیج منظور



















