امریکی ایوان نمائندگان نے تاریخی دفاعی بل منظور کر لیا
واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی ایوان نمائندگان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا 901 ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور کر لیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق بل کے حق312 ،مخالفت میں112 ووٹ آئے اب سینٹ میں منظوری کےلئے پیش کیا جائے گا،نئے دفاعی بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ، رہائش میں بہتری ،یوکرین کےلئے آئندہ 2سال میں 800 ملین ڈالر کی فوجی امداد ،اسرائیل کے دفاعی پروگرامز بالخصوص آئرن ڈوم،ڈیوڈز سلنگ کےلئے مکمل فنڈنگ بھی شامل ہے۔
ماحولیاتی تبدیلی ،تنوع کے منصوبوں فنڈز میں 1.6 ارب ڈالر کی کٹوتی کردی گئی،سینٹ سے منظوری کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط سے بل قانون بن جائےگا۔


















