قوم برسوں فیض، باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: وزیر دفاع

اسلام آباد: ( ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے ‏قوم برسوں فیض ، باجوہ کے بوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں دعا کرتے ہوئے کہا اللہ ہمیں معاف کرے، اللہ طاقت اور اقتدار کو ‏اللہ کی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کی توفیق عطا فرمائے، خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔