لاہور: (خبر نگار)سابق خاتون اول بشریٰ کی بہن مریم ریاض وٹو نے کہا ہے بشریٰ اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کو دھوکہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں مریم وٹو نے کہا 8 ہفتوں سے خاندان کے افراد کو بشریٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی،کچھ ٹاوٹس کو استعمال کر کے تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے میں بانی پی ٹی آئی کو دھوکہ دےکر اپنی بہن بشریٰ کو باہر لانے کی کوشش کر رہی ہوں، بشریٰ نے خود اپنے آپ کو بنی گالہ سے جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، بہادری سے دوسری بار جیل گئیں،دونوں ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔
بشریٰ بانی پی ٹی آئی کو دھوکہ دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں، مریم وٹو


















