لاہور:(اپنے رپورٹر سے )مریم نواز کاایک اور انقلابی اقدام،پنجاب میں کینسر،دل کے مریضوں کاعلاج مفت،علاج کے تمام اخراجات پنجاب حکومت ادا کرے گی، کینسر،کارڈیک سرجری کےلئے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا،مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر امراض قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم سپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک علاج کی سہولت حاصل کرے گا،پہلے مرحلے میں 45 ہزار مریضوں کو کارڈ دیا جائےگا۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب نے فالج کے بروقت علاج کیلئے بھی پلان طلب کرلیا ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا 17جنوری تک نواز شریف انسٹیٹیوٹ کینسر ٹریٹمنٹ کااوپی ڈی بلاک فعال ہوگا، ہزاروں مریضوں کی زندگی بچانے کا عزم پورا کیا جائےگا،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا 31جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن دےدی،انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ میں پہلے مرحلے میں 219آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔
انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں آئی پی ڈی 31جنوری تک مکمل فنکشنل ہو گی،ایمرجنسی،پتھالویالوجی ،شعبہ ریڈیالوجی 31جنوری تک مکمل فنکشنل ہوگا،نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں 258آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری، لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 15فروری سے فنکشنل ہوگا، بورڈ آف گورنر نے 1104آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دےدی۔
پنجاب کے 57بڑے ہسپتالوں کی اوپی ڈی میں اڑھائی کروڑ مریضوں کا علاج ،ایمرجنسی میں ایک کروڑ62لاکھ مریضوں کا علاج ہوا ،بڑے ہسپتالوں میں 19ارب 90کروڑ کی ادویات مہیا کی گئیں،وزیراعلیٰ میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام کے تحت 480ملین ادویات کی فراہمی، ہسپتالوں میں 11ماہ کے دوران 744430سرجریاں کی گئیں، 11ماہ میں 475040سی ٹی سکین، 150925ایم آر آئی سکین کئے گئے، 105155انجیو گرافی ،157950ایکو کاڈیوگرافی کی گئی،12لاکھ سے زائد الٹراساﺅنڈ ،18لاکھ سے زائد ایکسرے ،ڈیڑھ کروڑ سے زائد مریضوں کو پتھالوجی ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کی سہولت مہیا کی گئی۔
دریں اثنا زراعت میںترقی، جدت و جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے چین کےساتھ6ایم او یو ہو دستخط کئے گئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب میں زرعی ترقی مےں پےشرفت کےلئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میںزرعی ترقی کو مزید فروغ دینے کےلئے چین کےساتھ باہمی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کےاگےا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی پنجاب میں کھاد کی مسلسل فراہمی کا نیا ریکارڈ قائم،کھاد مہنگی ہوئی نہ غائب، بلیک ہوئی نہ ہی کمی ، فروری 2024 سے اب تک ڈی اے پی ،یوریا کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہی فراہمی کم ہوئی،پنجاب نے کم وقت گندم بوائی کا ٹارگٹ پوراکرلےا اورتمام صوبوں میں سب سے آگے نکلنے کا اعزاز حاصل کیا،پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑپر ریکارڈ گندم کاشت کی ،گندم کے بیج کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے 27 فیصد ،یوریا کی فروخت میں پچھلے سال کے مقابلے 26 فیصد اضافہ رےکارڈکےا گےا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے حکم پرپنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہر تصدیق شدہ گندم بیج پر 500 روپے فی بیگ سبسڈی دی گئی،پہلی بار پنجاب کی تاریخ میں 8 لاکھ کسان کارڈ ، 250 ارب کے قرضے جاری کیے گئے،کاشتکاروں نے بیج کھاد ، پیسٹی سائیڈ کی خریداری کےلئے160 ارب کے قرضے استعمال کیے،کسان کارڈ کے ذریعے پنجاب میں 96فیصد قرض کی واپسی کا ریکارڈ قائم ہوا،ساﺅتھ ریجن میں 105 ارب کے قرضے دئیے گئے،پنجاب میں ہر کھیت تک سہولت کی رسائی کےلئے 3سال میں 20000 جدید فارم لیول ایمپلیمنٹس کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے،38 اقسام کے آلات پر 68 فیصد سبسڈی جائے گی،2500فارم لیول آلات کےلئے 12000 درخواستیں موصول ہوئیں،فارم لیول آلات کی تقسیم جنوری 2026 سے شروع ہوگی۔
مزید برآں انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا بدعنوانی کےخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومتی ترجیحات میں شامل ،بد عنوانی جرم کےساتھ سماجی، معاشی و معاشرتی ظلم ، روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ، بد عنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی ، مایوسی پھیلتی ہے،حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ۔
مریم نواز نے کہا کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسروں کو مزید مستعدو متحرک بنایا ،عوامی خدمات میں بہتری آئی ،کرپشن صرف اخلاقی زوال نہیں، ترقی کی قاتل ،عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے،اعادہ کرنا ہے کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے۔
مریم نواز کا ایک اور انقلابی اقدام،پنجاب میں کینسر،دل کے مریضوں کاعلاج مفت

















