بڑی پیشرفت،پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کر لی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بڑی پیشرفت،پی ٹی آئی نے حکومت کی پیشکش قبول کر لی۔
ذرائع کے مطابق مشیر وزیراعظم رانا ثنا کی پیشکش کے مطابق عمران خان کو جیل میں دی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لینے کےلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی،پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اکثریتی اراکین نے فیصلے کی حمایت کردی۔
کمیٹی میں پی ٹی آئی وکلا، سینیٹرز ،اراکین قومی اسمبلی کو شامل کیاجا ئےگا،کمیٹی کی سربراہی رانا ثناہی کریں گے ،پی ٹی آئی نمائندے ،وکلا کمیٹی کے ہمراہ جیل جا کر سہولیات کا براہ راست جائزہ لیں گے۔

















