اسرائیل قبضہ ختم کرے ،ہتھیار ڈالنے کےلئے تیار ہیں،حماس


غزہ(مشرق نیوز)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے ہتھیار ڈالنے کیلئے مشروط پیشکش کردی۔

حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے کہا اسرائیل قبضہ ختم کرے تو ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کےلئے تیار ہیں، اقوام متحدہ فوج کی تعیناتی قبول کرتے ہیں، علیحدگی فورس کے طور پر سرحدوں کی نگرانی کرے اور غزہ میں جنگ بندی کی پاسداری کو یقینی بنائے،بین الاقوامی فورس کی تعیناتی قبول نہیں۔

دریں اثنا غزہ میں اسرائیلی بربریت نہ رکی،مزید 7فلسطینی شہید ہوگئے،70سالہ خاتون اور 25سالہ بیٹا بھی شامل ہے۔