پاک بحریہ کا اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط
کراچی،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ کا اینٹی نارکوٹکس آپریشن، 30 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کرلی۔
پاکستان نیوی کے جہاز یمامہ نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پیٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کامیاب اینٹی نارکوٹکس آپریشن انجام دیتے ہوئے 1500 کلوچرس برآمد کی ،مالیت تقریباً 30 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سمندر میں منشیات کی کامیاب روک تھام سے پاکستان نیوی کے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کیلئے پختہ عزم کا واضح اظہار ہوتا ہے،پاکستان نیوی قومی بحری مفادات کے تحفظ و سمندری حدود میں موثر نگرانی کےلئے باقاعدگی سے فرائض سرانجام دیتی ہے، نیوی خطے و دنیا کے اہم شراکت داروں کےساتھ مشترکہ ،مربوط سکیورٹی اقدامات میں بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہے۔



















