ایکس سروس مین سوسائٹی کا پاک فوج کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ایکس سروس مین سوسائٹی نے پاک فوج کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت کردی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف کوآرڈینیٹر عزیز اعوان نے کہاایک سیاسی جماعت کے روئیے پر تشویش ،پابندی سمیت مختلف اقدامات کیے جائیں،9 مئی واقعات کے مقدمات کا فیصلہ جلد ،بانی پی ٹی آئی کےخلاف کارروائی اور بیرون ملک سے چلنے والی پروپیگنڈا مہم پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔
صدر ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ملک میں استحکام کےلئے قومی اتحاد ضروری ہے،افواج پاکستان کی طاقت عوام ہیں ،فوج نے 1947 سے آج تک مختلف محاذوں پر دفاع وطن کی ذمہ داری نبھائی ،بھارت ہمسایہ ممالک کےساتھ مختلف چیلنجز پیدا کرتا،افغان سرزمین کو پاکستان کےخلاف استعمال کیا جا رہا ہے،سیدعاصم منیر محنتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث اعلیٰ عہدے تک پہنچے ،شہدا کی بے حرمتی جیسے واقعات قابل افسوس ہیں، قومی سلامتی، اتحاد اور استحکام پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کی جائے۔



















