نیشنل گیمز کے نوجوان عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائینگے، بلاول بھٹو

کراچی: (بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے نیشنل گیمز کے نوجوان مستقبل ، عالمی سطح پر میڈلز جیت کر لائیں گے۔

کراچی میں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاامید ہے یہی کھلاڑی عالمی سطح پر بھی ملک کا نام روشن کریں گے، نوجوانوں کو مثبت ماحول میسر آ رہا ہے،نیشنل گیمزمیں نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی ہے،18سال بعد کراچی کا نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا فخر کی بات ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کو نیشنل گیمز اچھا لگے گا، ملک بھر سے آئے تمام کھلاڑیوں کو صحتمند سرگرمیوں کا ماحول مل رہا ہے، پاکستان بھر کے نوجوان مستقبل ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا نیشنل گیمز کی میزبانی کرنا سندھ کےلئے فخر کی بات ہے، بلاول بھٹو زرداری کی آمد کا شکر گزار ہوں،گیمز قومی یکجہتی ،بین الصوبائی ہم آہنگی کی مثال ، نظم و ضبط و اتحاد کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں،مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم ، نیشنل گیمز کو مثالی گیمز بنائیں گے۔

قبل ازیں35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہوئی ،ملک بھر سے آئے ہزاروں کھلاڑیوں نے شرکت کی،کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا،قمر ابراہیم گیمز کی ٹارچ لےکر سٹیڈیم پہنچے جو سمیر حسین، نسیم حمید، سعدی عباس اور اصلاح الدین سے ہوتی ہوئی ارشد ندیم تک پہنچی اور ارشد ندیم نے گراﺅنڈ کا چکر لگاکر نیشنل گیمز کی مشعل کو روشن کیا۔