حماس کو پیسے سے خریدنے کی پالیسی اسرائیل کیلئے تباہ کن
تل ابیب:(مشرق نیوز)حماس کے حملے روکنے کی ناکامی کا ملبہ حکومت ،فوج نے ایک دوسرے پر ڈال دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع ،آرمی چیف کے درمیان لفظی گولہ باری سے حکومت ،فوج کے درمیان بڑھتے فاصلے و تلخی بے نقاب ہوگئی۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے تحقیقاتی رپورٹ پر کہا 7 اکتوبر 2023 کے حملے کو روکنے کی ناکامی صرف فوج پر عائد نہیں ہوتی بلکہ حکومتی پالیسیوں کا شاخسانہ بھی تھا،آزادو غیر جانبدار تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے،سب سے زیادہ حماس کو پیسے سے خریدنے کا تصور تباہ کن ثابت ہوا،برسوں تک اسرائیلی حکومتوں خصوصاً وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت میں غزہ میں قطری رقوم بھیج کر حماس کو خاموش رکھنے کی پالیسی اختیار کی گئی۔


















