اسلام آباد:(بیورورپورٹ) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت دےدی۔
پریس کانفرنس میں ترجمان پاک فوج نے کہا افسر،جوان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں شہید ہورہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشتگردوں کے آگے تو آو،تم نے اپنے بیٹوں کو تو باہر ملک میں رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں،مسلح افواج کےخلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالانکہ پاک فوج کا جوان جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ ہم نے جانیں دینی ،لینی ہوتی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاک فوج کے افسروں کا تعلق ایلیٹ طبقے سے نہیں، خود آرمی چیف سکول ماسٹر کے بیٹے ہیں، عوام میں سے آئے ،افسروں میں کوئی کلرک کا بیٹا ،کوئی کسی غریب آدمی کا بیٹا ہے، کہتا ہے دہشتگردوں سے مذاکرات کرو، کیڈٹ کالج وانا پر حملے کرنےوالوں سے کیا بات کریں؟ ۔
عمران خان کے بیٹوں کو فوج میں بھرتی ہوکر خوارج سے لڑنے کی دعوت

















