ذہنی مریض ملکی سلامتی کیلئے خطرہ،سیاست ختم،پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاہے ذہنی مریض ملکی سلامتی کیلئے خطرہ،سیاست و شعبدہ بازی کا وقت ختم،پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں،تم کون ہو جو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہو،کہتا تھا خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں،پاک فوج کےخلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائےگی،کسی سیاسی شخصیت، ایلیٹ ازم کا ایجنڈا لےکر نہیں چلتے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ذہنی مریض افواج پاکستان کےخلاف باتیں کررہا ہے،بھرپور طریقے سے نمٹا جائےگا،روزانہ کی بنیاد پر پاکستان ،عوام کےلئے قربانیاں دے رہے ہیں، ذہنی مریض سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں،چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈکوارٹر کا آغاز ہوگیا ، دنیا کے درجنوں ممالک میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا ہیڈکوارٹر ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں،کسی علاقائیت، لسانیت، مذہبی جھکاو،سیاسی سوچ کی نمائندگی نہیں کرتے،آپ اپنی سیاست خود کریں، فوج کو دور رکھیں، کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی پاک فوج،عوام میں دراڑ ڈالے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا بالکل اجازت نہیں دی جائےگی عوام کو پاک فوج کےخلاف بھڑکائیں،کیا ایک شخص کسی اورملک کی فوج کیلئے راستہ بنانا چاہ رہا ہے، کلیئر ہے جو یہ چاہ رہا وہ نہیں ہوسکتا،شخص سے ملاقات کے بعد جیل سے مسلسل بیانیہ پاک فوج کےخلاف آرہا ہوتا ہے، بیانیہ بناتا ہے اوورسیز ترسیلات بند کردیں، کبھی آئی ایم ایف کو قرض بند کرنے کابیانیہ بناتا ہے، پاک فوج نے اپنے سے 8 گنا بڑی معیشت ،فوج کے سامنے کھڑے ہوکر دکھایا،تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں، ذہنی مریض کی پارٹی سے پوچھیں تو کہتے ہیں پتہ نہیں فوج مخالف بیانیہ کہاں سے چلتا ہے،کون سی سیاست اجازت دیتی ہے آپ مجرم سے ملاقات کریں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا تربیت و تواتر کےساتھ ٹوئٹ والا کام چلتا ہے، یو کے کے اکاونٹس بھی منٹوں ،گھنٹوں میں کام کر رہے ہیں، تمام بے نامی اکاونٹس پاکستان سے باہر بیٹھے ہیں، اصل بیانیہ ذہنی مریض نے کیا ،سب سے بڑا سہولت کار بھارتی میڈیا ہے، ”را“ کے اکاونٹس ٹوئٹ والے بیانیے کو چلا رہے ہیں،بھارتی سوشل میڈیا ،انفلوئنسرز کو دیکھیں کہاں سے ٹوئٹ ہوتا اور کہاں سے بیانیہ اٹھا رہے ہیں، افغان سوشل میڈیا بھی پیچھے نہیں رہا جو خوارجیوں کے سہولت کار ہیں،تم ملک کو کیا پیغام دے رہے ہو؟ تم خود کو سمجھتے کیا ہو، ذہنی مرض کے اثرات سب دیکھ رہے ہیں، آپ نے 9مئی کو دیکھا، جی ایچ کیو پر حملہ کرایا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا شخص سمجھتا ہے خود اقتدار میں ہوں تو جمہوریت ہے ورنہ نہیں،عوام کو بتایا گیا تھا فوج لڑنہیں سکتی صرف سیاست کرسکتی ہے، فوج نے لڑ کر دکھایا اور پوری دنیا میں آواز گئی،پریس کانفرنس کا مقصد اندرونی طور پر موجود نیشنل سکیورٹی تھریٹ ہے، ریاست پاکستان سے بڑھ کرکچھ نہیں،ذہنی مریض کی ذات و خواہشات اس حد تک بڑھ چکی وہ کہتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں اب سیاست ختم ہوچکی اگرکوئی شخص اپنی سوچ کے تحت فوج پر حملہ آور ہوتا ہے تو جواب دیں گے،ایلیٹ نہیں ،مڈل یا لوئر مڈل کلاس سے آتے ہیں، فوج پر کسی کی تعمیری رائے یا آبزرویشن ہو سکتی ہے، فوج کےخلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا آرٹیکل 19 کے تحت آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے مگر کچھ قدغنیں بھی ہیں، آرٹیکل 19 آپ کو ملک، ریاست ، قومی سلامتی کےخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دیتا، اصل بیانیہ ذہنی مریض نے ٹوئٹ کرکے دیا،عظمیٰ خان بھارتی میڈیا پر بیٹھ کر پی ٹی آئی کو حملہ کرنے کا کہہ رہی ہیں،2،3دن پرانی ایک اور مثال دیتا ہوں وہ کہتا ہے میری پارٹی کا جو بندہ این ڈی یو میں گیا وہ غدار ہے، منطق پر جائیں تو کہہ رہاہے جو آئی ایس پی آر جائے غدار ہے،تم ہو کون اور کس کی زبان بول رہے ہو ، تم سمجھتے ہو کیا اپنے آپ کو؟،تم کچھ لوگوں کو کچھ وقت کےلئے بیوقوف بنا سکتے ہو، ٹوئٹ میں شیخ مجیب الرحمان کی بار بار مثالیں دیتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا تمہارے پاس ایک صوبے کی حکومت ہے اس پر بات کیوں نہیں کرتے ،بار بار کہہ رہے ہیں ہمیں دور رکھو،چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر پروپیگنڈا کیا گیا، سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن پر جھوٹ کا سیلاب آیا، کیا آزادی اظہار رائے ہے؟ کونسی سیاست ہے، اصل ایشوز پر کوئی بات کریں ، فوج کی ایک ایک خبر کو لےکر پروپیگنڈا کیا گیا، پتہ نہیں کہاں سے ذہنوں میں خیالات آتے ہیں،3 دن پہلے پھر اپنا بیانیہ دہرایا خارجیوں سے بات کریں، بیانیہ دیا گیا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن نہ کریں،کیابچوں،سپاہیوں کو شہید کرنے والوں سے مذاکرات کریں؟۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ذہنی مریض کی منطق کے مطابق جب بھارت نے حملہ کیا یہ ہوتا تو کشکول لےکر چل پڑتا کہ آوبات کرتے ہیں، کہتا تھا خارجیوں کا پشاور میں دفتر کھول دیں، بات چیت کا بخار تو پہلے سے تھا، لوگوں کو آپریشن کےخلاف کھڑے ہونے کےلئے اکساتا ، عوام سے کہتا ہے ہنگامے کرو، کلیئر ہے ذہنی مریض کی سیاست یا ذات ریاست سے بڑھ کر نہیں ہو سکتی،ٹیرر کرائم نیکسز منشیات، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، اغوا برائے تاوان و بے تحاشا چیزوں پر مشتمل ہے،ریاست کے علاوہ کوئی پہچان ہے نہ اوقات نہ سیاست ، کوئی یہ بات نہ کرے تم 12، 13 سال سے حکومت کر رہے ہو، گورننس کہاں ہے۔

ترجمان فوج نے کہا روز روشن کی طرح عیاں کیا ہورہا ہے،کیوں ہورہا،کون کرا رہا ہے، جھوٹ و فریب کا کاروبار نہیں چلے گا ،ریاست کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اگر کوئی سمجھتا ہے ذات ملک ،ریاست سے بڑی تو غلط ہے،حق پر ہیں اور حق پر ہی رہیں گے ،سیاستدان نہیں،ریاست ہم سے برتر ہے ، حکومت وقت سپریم ، ریاست فوج نہیں ، پاکستان ،فوج رہے گی،خارجیوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،ذہنی مریض کاباپ بھی عوام ، فوج کے درمیان فرق نہیں ڈال سکتا، لوگوں کوبیوقوف بنانے کاوقت ختم ہوگیا، خیبرپختونخوا کی پولیس عظیم قربانیاں دے رہی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کیا ایک شخص خیبرپختونخوا کے بھائیوں کے مقدر سے ایسے ہی کھیلتا رہے گا؟، سیاسی سرپرستی میں دہشتگردوں کی سہولت کاری کی جاتی ہے، نیشنل میڈیا سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کہے،گورنرراج کا فیصلہ حکومت کرے گی، فوج کا کوئی لینا دینا نہیں، پاکستان 25 کروڑآبادی کا ملک ، منفی بیانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،ریاست نے بات چیت سے کبھی انکار نہیں کیا، 2021 سے افغان حکومت سے بات چیت کر رہے ہیں، فتنہ الخوارج سے بات چیت نہیں کریں گے،آئین پاکستان ہر ادارے پر واضح ہے، کس نے بتایاخوارج اسلام کا حصہ نہیں؟ کس نے بھارت کو میدان جنگ میں شکست دی؟ کون دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے؟،جانیں دینی ،لینی ہوتی ہیں، 9 مئی فوج نہیں قوم کا مقدمہ ہے،فیض حمید کا کیس چل رہا ہے، پاک فوج پروفیشنل ادارہ، میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے نہیں چلتا، نیشنل سکیورٹی فورس کے کمانڈر پر آئین پڑھ لیں، آئین کلیئر ہے تو سوال کی کیا ضرورت تھی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا آپ کو کس چیز کی وضاحت چاہئے، آئین کی وضاحت چاہئے؟ کیا میں کوئی آئین کا ایکسپرٹ ہوں جو وضاحت دوں گا، آپ لوگ اپنی توانائی کو کسی اور کام میں لگائیں پورا دن فوج کی باتوں سے باہر نکلیں، بھارتی میڈیا مخصوص ٹولے کا سب سے بڑا سہولت کار ،خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس بھی بھارتی میڈیا پر دکھائی جاتی ہے، بھارتی میڈیا پاکستان کی مسلح افواج کےخلاف پی ٹی آئی کی زبان بنا ہے،18 لاکھ غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو واپس بھیجا جا چکا ،دہشتگردی ایک دن میں ختم نہیں ہوجانی، سیاسی مرضی کی ضرورت ہے، بارشیں ہوئیں، سیلاب آئے، نقصانات ہوئے، آپ نے 25 سے 30 ارب ڈالر کا پانی سمندر میں بہا دیا، آبادی بڑھ رہی ہے ،فوڈ سکیورٹی چاہیے،ملک بچانے کا ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ہر شخص ذمہ دار ہے،نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے ، رواں سال 13ہزار سے زائد آپریشنز کیے۔