پشاور:(بیورورپورٹ)خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی کے مقدمات ختم کردئیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمان خیل نے کہاصوبائی کابینہ نے 9 مئی کیسز کے خاتمے کی منظوری دےدی،ریاست 9 مئی کے 51 مقدمات میں کابینہ کی منظوری پردستبردارہوگی، واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مقدمات میں سزا کی صورت میں اراکین اسمبلی کی نااہلی کاخطرہ تھا،فیصلے سے ریلیف ملے گا۔
خیبر پختونخوا کابینہ نے 9 مئی مقدمات ختم کردئیے،تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم


















