وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کوفون، سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی پیشکش

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب کوفون، سیلاب متاثرین کیلئے ہرممکن مدد کی پیشکش کردی۔

شہباز شریف نے عوام ،حکومت کی جانب سے حالیہ طوفان سے ہونےوالی بارشوں، سیلاب و بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونےوالے قیمتی جانی واملاک کے نقصانات پر ملائیشین وزیراعظم سے دلی تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ملائیشیا میں جاری امدادی و ریسکیو کارروائیوں کےلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کرتے ہوئے یقین دلایا پاکستان امدادی سرگرمیوں کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کرےگا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا مشکل وقت میں رابطہ کرنا پاکستان ،ملائیشیا کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہے۔