اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وفاقی وزرا نے کہا ہے قانون کی خلاف ورزی پربہن عظمیٰ خانم کی عمران خان سے ملاقات بند کردی،ملاقات کرنےوالے جیل رولز کے مطابق سیاسی گفتگو نہیں کر سکتے،کسی نے امن و امان کی صورتحال کو خراب کیا تو سختی سے نمٹا جائےگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم نذیر ،عطا تارڑ نے کہاعمران خان 190 ملین پاونڈ میگا کرپشن کیس میں سزایافتہ قیدی ہیں، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے بھارتی ،افغان میڈیا پر کہا عمرا ن خان کی جان خطرے میں ہے،ملکی تاریخ میں کسی قیدی کو بانی پی ٹی آئی جیسی سہولیات میسر نہیں،منہ پر ہاتھ پھیر کر کہا تھا میں اے سی اترواﺅں گا، پاکستان کو بدنام کرنے کےلئے انٹرنیشنل میڈیا پرپروپیگنڈا کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاﺅس لاہور کے باہر موجود تھیں، موجودگی ثابت ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا رولز میں کسی قیدی سے سیاسی گفتگو کی گنجائش نہیں،اندر سے پیغام آتا ہے ادارے اور سربراہ کےخلاف ٹوئٹ کرو، پی ٹی آئی دور میں ماوں، بہنوں ، بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا،ملاقاتوں کا مقصد قانونی بحث، حال احوال پوچھنا ہوتا ہے، جیل میں بیٹھ کر آپ ریاست کو گرانے کی بات کرتے ہیں، آپ چاہتے ہیں دفاع کمزور ہو، ملک ڈیفالٹ کرے، انا پرستی ،اپنی ذات کے آگے ملکی مفاد کو قربان کرنا پی ٹی آئی کامقصد،پاکستان کوئی معنی نہیں رکھتا،رپورٹ ہوا سیاسی گفتگو ہوئی ، عظمیٰ خانم کی ملاقات پرپابندی عائد کردی،سب سے پہلے پاکستان ہے۔
عطا تار ڑ نے کہا”ایکس“ کا شکریہ وہ فیچر آ گیا کون سا اکاونٹ کس ملک سے آپریٹ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کے آدھے اکاﺅنٹس بھارت اور آدھے افغانستان سے چل رہے ہیں، کوئی ابہام نہیں ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا این ایف سی کی میٹنگ میں آناخوش آئند ہے، ایپکس کمیٹی اجلاس میں بھی شرکت کر کے اپنا کردار ادا کریں، وزیراعظم نے کئی مرتبہ کہا صوبے ،عوام کی بہتری کےلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا عمران خان سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے ،رولز میں واضح لکھا ہے ملاقات میں جو بھی بات ہوگی پبلک نہیں کیا جا سکتا ابھی اسلام آباد کی جیل آپریشنل نہیں ہوئی، اڈیالہ پنجاب میں ہے ،ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہوتی ہیں،265 کے تحت ایک ہفتے میں ایک بار ملاقات ہو سکتی ہے، ملاقات کرنےوالوں کی تعداد 6 ہوگی، بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ مجرم ، قیدی کو بغیر نگرانی ملاقات کی اجازت نہیں ہوتی۔
وزیر قانون نے کہا رول557 کے تحت سپرنٹنڈنٹ اگر قواعد کے مطابق ملاقات نہ سمجھیں توختم کر سکتے ہیں، سپرنٹنڈنٹ کو امن وامان، نقص امن، انتشار کا خدشہ ہو تو وہ ملاقات روک سکتا ہے، نواز ،مریم ایک جیل میں ہونے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















