سیلاب سے بچاو کے پلان پر 8 سال سے عدم عملدرآمد،لاگت 824 ارب پر جاپہنچی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیلاب سے بچاو کے پلان پر 8 سال سے عدم عملدرآمد، لاگت 500ارب اضافے سے 824 ارب پر جاپہنچی، نظرثانی شدہ فلڈ پروٹیکشن پلان منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو ارسال کر دیاگیا۔

دستاویز کے مطابق نظرثانی شدہ فلڈ پروٹیکشن پلان میں 132ارب کے نئے منصوبے شامل ہیں،پہلا فیز 194ارب کی لاگت سے 5 سال میں مکمل ہونا تھا ، فنڈز ،صوبوں کی عدم دلچسپی کے باعث پہلا فیز بھی مکمل نہ ہوسکا۔