انصاف فراہم نہ کرنےوالے جج کوعہدہ چھوڑ دینا چاہیے: علیمہ خان
راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان نے کہا ہے انصاف فراہم نہ کرنےوالے جج کوعہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا قانون کے مطابق ہفتہ وار فیملی، وکلاءاور رشتہ داروں کی ملاقات کی اجازت موجود ہے مگر مکمل عمل نہیں ہو رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کی اپیلیں سماعت کےلئے مقرر نہیں کر رہی کیونکہ اگر اپیل سنی گئی تو ضمانت دینا پڑے گی،مقدمے میں صرف سزا سنانے کی جلدی ہے اور انہیں بتایا گیا آئندہ10 سے 12 دن میں سزا سنانے کا ارادہ ہے مگر وہ احتجاج سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
علیمہ خان نے دعویٰ کیا میرے نام سے جعلی انٹرویو بھارت میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے چند منٹ میں پکڑا گیا جس سے ثابت ہوتا ہے جعلسازی پاکستان میں کی گئی، پاکستانی میڈیا انٹرویوز نشر نہیں کرتا جبکہ بین الاقوامی میڈیا مسلسل رابطے میں ہے، قانون کے تحت عمران خان سے منگل کو 6فیملی ممبرز اور 6 وکلا،جمعرات کو 6 دوست یا رشتے دار ملاقات کر سکتے ہیں، بشریٰ سے بھی6 فیملی ممبرز کو ملاقات کا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب خصوصی عدالت میں علیمہ خان کےخلاف صادق آباد احتجاج کیس کی سماعت وکلاءکی ہڑتال کے باعث آگے نہ بڑھ سکی، عدالت نے کارروائی 8 دسمبر تک ملتوی کر دی،علیمہ خان کے وکیل فیصل نے حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے ایک دن کا استثنیٰ دیدیا، وکلاءکی ہڑتال کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔


















