پی ایچ اے کے زیراہتمام گل داﺅدی کی نمائش شروع، شہریوں کے خوشگوار تاثرات

لاہور (قمر عباس نقوی) پی ایچ اے ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک کا پنجاب حکومت کے ویژن پر شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کی خاطر گل داودی کی نمائش میں پودوں اور پھولوں کی مختلف 200سے زائد اقسام کو سجانے کے ساتھ سیاحوں کو بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے پر لاہوریوں اطمینان کا اظہار ۔شہری محمد شہزاد نے کہا کہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے لاہوریوں کو ہر سال گل داﺅدی کی نمائش میں خوشگوار اور خوشبو سے لیس ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اس سال نمائش کو سموگ کے ماحول میں موسم کو بہتر بنانے کی خاطر مثبت حکمت عملی ہے جیلانی پارک کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر وقار رحمان و دیگر سٹاف کی محنت کی وجہ سے نمائش کے رنگ اور خوشبو شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ شہری محمد ایاز نے کہا کہ نمائش میں پھولوں اور پودوں کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے جس پر انتظامیہ کے اقدامات قابل تعریف ہیں انتظامات کو احسن طریقے سے انجام دیا گیا ہے، سیاحوں کو خوشبو بھرا ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ محمد ریاض نے کہا کہ پھولوں اور پودوں کی نمائش کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاءکوالٹی اور مقرر کردہ ریٹ پر میسر ہیں جبکہ گزشتہ سالوں میں منعقد ہونے والی گل داﺅدی کی نمائش میں کھانے پینے کے انتظامات نہیں کئے جاتے۔ موجودہ نمائش میں جیلانی پارک کی انتظامیہ نے شہریوں کو کھانے پینے کی سہولت کے لئے کئے گئے انتظامات کرنا اچھا اقدام ہے سعید احمد ،اشفاق علی ،اسحاق خان ،سلمان ،اشرف اور دیگر نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے لاہور انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ماحول کو خوبصورت اور خوشبو بھری فضا کو قائم رکھنے کی خاطر اہم شاہراﺅں کو پھولوں اور پودوں سے سجایا گیا ہے جس میں مالی اور دیگر فیلڈ سٹاف کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے اسی طرح جیلانی پارک میں بھی گل داﺅدی کی نمائش کو خوبصورت اور کامیاب بنانے میں ان کی بھرپور محنت اور کاوش شامل ہے جس پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ پی ایچ اے لاہور انتظامیہ نے لاہوریوں کو خوبصورت ماحول فراہم کرتے ہوئے سموگ سے کچھ حد تک نجات دلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وقار رحمن کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈی جی پی ایچ اے کی سرپرستی میں شہریوں کیلئے نمائش میں 175سے 200 پھولوں اور پودوں کی اقسام کو پیش کیا گیا ہے پی ایچ اے انتظامیہ نے ہمیشہ شہریوں اور شہر کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے کی خاطر اپنی ذمہ داری اور فرائض کی انجام دہی میں محنت کی ہے۔ نمائش کی کامیابی میں مالیوں اور دیگر سٹاف کا اہم کردار ہے پی ایچ اے لاہور کا بنیادی مقصد شہر کو سر سبز اور پھولوں سے سجانا ہے کیونکہ لاہور کو باغوں کا شہر کہا جا تا ہے۔ اس تاریخ کو محفوظ رکھنے کی خاطر پی ایچ اے لاہور اپنا کردار ادا کر رہا ہے نمائش کی کامیابی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کی جانب سے اس نمائش کی خوبصورتی اور خوشبو میں اضافہ کیا ہے۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے زیر اہتمام گل داو¿دی نمائش کی تیاریاں مکمل کی گئیں ہیں جیلانی پارک کے اوول گراو¿نڈکو200اقسام کے 15ہزار گل داو¿دی اور 15ہزار میری گولڈپھولوں کے گملوں سے سجا دیا گیا، نمائش کا باقاعدہ لاہور میں موسمِ سرما کا دلکش تحفہ گلِ دودی نمائش اس سال بھی پوری رنگینیوں کے ساتھ جیلانی پارک میں سج گئی ہے۔ پارک ان دنوں رنگوں، خوشبوو¿ں اور خوبصورتی کا ایسا تہوار بن چکا ہے جو شہریوں کیلئے خاص کشش کا باعث ہے ہر رنگ اور ہر قسم کے پھول30 ہزار گملوں میں لاکھوں کی تعداد میں اپنی منفرد دلکشی کے باعث آنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے گی ۔