امریکہ میں گرفتار لقمان خان پاکستانی نہیں افغان شہری نکلا

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) امریکہ میں گرفتار مبینہ پاکستانی دراصل ”افغان شہری“ نکلا ، دفتر خارجہ نے وضاحت کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا امریکہ میںپکڑا گیا لقمان خان پاکستانی نہیں افغان شہری ہے،حکومتی سطح پر کی گئی انکوائری کے نتائج میں واضح ہوا لقمان پاکستانی نہیں، بطور مہاجر کچھ عرصہ پاکستان میں مقیم رہا، اپنی زندگی کا زیادہ حصہ امریکہ میں گزارا۔

طاہر اندرابی نے کہا بعض میڈیا رپورٹس میں ”پاکستانی شہری“ قرار دینا حقائق کے منافی ،درست معلومات سامنے رکھنا ضروری ہے۔