چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہوگیا،خواجہ آصف


اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ،معاملہ واضح ہے ،قیاس آرائیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاچیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پرغیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے،نوٹیفکیشن مناسب وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔

قبل ازیںاپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہااسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث مسلم ممالک اپنے موقف پر نظر ثانی کرسکتے ہیں،جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد سے اب تک بچوں سمیت 352 فلسطینی شہید ہو چکے، شرم الشیخ معاہدہ خطے میں استحکام کےلئے کیا گیا لیکن اسرائیلی کارروائیوں نے خدشات پیدا کردئیے معاہدے کی پاسداری کرے گا یا نہیں؟۔

خواجہ آصف نے کہاعالمی برادری خصوصا مغربی ممالک اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی پابندی کےلئے دباوبڑھائیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردار کردیا اسرائیل کا نسل کشی کا عمل ختم نہیں ہوا،مسلم ممالک کو غزہ میںجاری تشدد کے پیش نظر اپنے موقف پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔