راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کرینگے،فضل الرحمن

مردان:(مشرق نیوز)امیر جے یوآئی فضل الرحمن نے کہا ہے راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاحکومتوں کی ذمہ داری ہے عوام کو حقوق دیں،معیشت تباہ، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ، عوام کی بجائے بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں،عوام کی خواہشات پر شب خون مارا جا رہا ہے، 27ویں ترمیم کیلئے لوگوں کو خرید کر کھوکھلی دو تہائی اکثریت بنائی گئی،سی پیک بند پڑا ہے، افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارتکاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے۔

امیر جے یوآئی نے کہا ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں،پاکستان ،افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے، مسلح کارروائیوں کے حق میں نہیں ، مسلح گروہ جنگ ترک کریں۔