لاہور: ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے جدید ٹریفک سسٹم اور اصلاحات کے نفاذ کا حکم دے دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے کہا لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3195 قانون شکن گرفتار اور 3215 مقدمات درج کئے گئے۔
حکام کے مطابق 12 ہزار 814 گاڑیاں، موٹرسائیکلیں و رکشے تھانوں میں بند کر دیئے گئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار 480 چالان کئے جن میں 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا دھواں چھوڑنے والی 3511 گاڑیوں کے چالان ہوئے جبکہ 384 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں، 3 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط ، 42 ہزار 561 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3195 شہری گرفتار، 6 کروڑ سے زائد جرمانے


















