لاہور ڈویلپمنٹ پلان ،دوسرے فیز کا آغاز،تاخیر ومعیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں،مریم نواز


لاہور:( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا،شہر میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا، شہر کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی،آئندہ سال 30 جون تک لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 اورواسا کی 486 گلیوں کو اپ گریڈ کیاجائے گا ۔

مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ فیز ٹو پر اجلاس میں ضروری ہدایات جاری کی گئیں،اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دینے کےساتھ لاہور کا ہر محلہ روشن و بہتر بنانے کےلئے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان پیش کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا لاہور کی ترقی میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ڈویلپمنٹ پلان فیز ٹو کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،لاہور کے ہر کونے میں اب ٹوٹ پھوٹ نہیں نظر آنی چاہیے ،شہریوں کےلئے باسہولت بنایا جائے گا، 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کےساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کےلئے فخر کی علامت بنے گا۔