چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی ،مربوط پالیسی ضروری ہے،صدر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ ) صدر آصف زرداری نے کہا ہے چیلنجز سے نمٹنے کےلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی و مربوط پالیسی سازی ضروری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا ،27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے شرکا کو مبارکباددی،ورکشاپ میں اراکین پارلیمنٹ، سینئر سول و ملٹری افسروں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

آصف زرداری نے قومی سلامتی کے شعور کو مضبوط بنانے کےلئے شرکا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے،صدر مملکت نے اختتامی تقریب میں گریجویٹ شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔