بھارتی وزیر دفاع کابیان مسترد،ہندو برادری کی پاکستان زندہ باد ریلی

خیرپور: (مشرق نیوز)ہندو برادری نے بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کیخلاف ریلی نکالی ۔

شاہ پل سے چھتری چوک تک نکالی گئی پاکستان زندہ باد ریلی میں خیرپور کی تمام تحصیلوں سے آنے والے ہندو برادری کے نوجوانوں نے شرکت کی،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

شرکا نے کہا پاکستان ،سندھ میں رہنے والی ہندو برادری مادر وطن سے وفادار تھی ہے اور رہے گی اگر بھارت باز نہ آیا تو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا۔