ایف آئی اے کے اختیارات میں اضافہ،مسافروں کی جانچ پڑتال لازمی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) حکومت نے ایف آئی اے امیگریشن کے اختیارات میں اضافہ کر دیا،وزارت داخلہ کے مطابق اب بیرون ملک جانے والے مسافروں کو ویزا ہونے کے باوجود اپنے سفر کے مقصد و سفری دستاویزات سے مکمل طور پر مطمئن کرنا ہوگا۔

حکام نے کہا اگر مسافر امیگریشن حکام کو اپنے سفر کی معقول وجہ اور ضروری ثبوت فراہم نہ کر سکا تو آف لوڈ کر دیا جائے گا،بیرون ملک سفر کرنے والوں کے ریٹرن ٹکٹ، ہوٹل بکنگ ،بینک اکاونٹس سمیت دیگر سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔