سینٹ،پی ٹی آئی کا احتجاج،کراچی میں مظاہرہ،حلیم عادل شیخ ودیگر گرفتار

اسلام آباد،کراچی:(بیورورپورٹ)بانی سے ملاقات نہ کر انے پر پی ٹی آئی نے سینٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے ملاقات کراﺅ “ کے نعرے لگائے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے کہاسوشل میڈیا پربانی پی ٹی آئی کی صحت پر بے بنیاد خبریں پھیلا ئی جا رہی ہیں ،سارے اکاﺅنٹس بھارتی ہیں جو افغان میڈیا کا حوالہ دے رہے ہیں،عمران خان کی صحت ٹھیک ،زندگی کو کوئی خطرہ نہیں۔

دوسری جانب عمران خان سے ملاقاتوں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے پریس کلب کے باہر احتجاج کی کوشش کی،پولیس کی بھاری نفری نے دھاوا بول کر حلیم عادل شیخ سمیت متعدد رہنماﺅں ،کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔