پاکستان ایشیا کی 16 ویں ،وسائل کے لحاظ سے پانچویں بڑی طاقت


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ایشیا کی 16 ویں بڑی طاقت،لووی انسٹیٹیوٹ نے ایشیا پاور انڈیکس 2025 جاری کردیا،رپورٹ میں عالمی سطح پرایک بارپھر پاکستان کی سفارتی ،دفاعی کامیابیوں کا اعتراف کرلیا گیا۔

لووی انسٹیٹیوٹ نے کہا ایک سال کے دوران سفارتی میدان میں سب سے زیادہ 2.3اور دفاعی صلاحیتوں میں1.1فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، مستقبل کے وسائل کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے،پہلے کی نسبت پاکستان نے معاشی تعلقات میں بھی بہتری دکھائی،تجارتی پارٹنرزمیں چین، یورپی یونین ، متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں،پاکستان پر انحصار کرنے والے ممالک میں بنگلہ دیش ، سری لنکا سب سے اوپر ہیں۔