:( ) سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے سموگ کم ترین سطح پرہے، نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ، ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ۔
بھٹوں کی جدید انسپکشن کی جا رہی ہے، دوپہر میں شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے تھوڑا دھواں لاسکتی ہیں۔
نومبر میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے:مریم اورنگزیب

















