چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعلیٰ کے پی کےساتھ ملنے سے انکار


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کےساتھ ملنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق رات بھر اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے بعد وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے مگر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے ملاقات نہیں ہوسکی،ملاقات نہ ہونے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، علیمہ خان ،وکلاواپس چلے گئے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا شنوائی نہیں ہوئی، چیف جسٹس کی طرف سے پیغام ملا آپ سے نہیں مل سکتا، آئندہ منگل ہائیکورٹ ،اڈیالہ جیل کے باہر اکٹھے ہوں گے،صوبے کی گورننس پر اپنی انتظامیہ سے رابطے میں ہوں، زرداری ،شریف کی طرح پیرا شوٹ کے ذریعے نہیں آیا، تنظیم میں کام کے بعد نچلی سطح سے اوپر آیا ہوں۔