پاک بحریہ کا ملک میں تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اینٹی شپ بیلسٹک میزائل پاکستان میں ہی تیار کیا گیا ،جدید میزائل سمندر اور زمین دونوں پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کےساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،سسٹم میں سٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس ٹیکنالوجی، جدیدخصوصیات اور ہائی پریسجن ٹریکنگ صلاحیتیں خطے میں نمایاں سٹریٹجک اثاثہ بناتی ہیں۔


چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سینئر سائنسدانوں، انجینئرز اور متعلقہ ٹیموں کے ساتھ فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا، تجربے کے دوران میزائل نے تمام تکنیکی و عملی اہداف کامیابی سے حاصل کیے،کامیاب ٹیسٹ نے پاکستان نیوی کے قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط بنایا ،نیول چیف نے سائنٹیفک کمیونٹی، انجینئرز اور تمام متعلقہ یونٹس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کامیابی دفاعی خود انحصاری میں ایک اور اہم قدم ہے۔

صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے شاندار کامیابی پر پاکستان نیوی ،سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاتجریہ قومی دفاع کےلئے اہم پیشرفت ہے۔