سکیورٹی خدشات،اسرائیلی وزیراعظم کادورہ بھارت منسوخ
تل ابیب:(مشرق نیوز)سکیورٹی خدشات،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں ہونےوالے بم دھماکے کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا۔
دوسری جانب اسرائیل نے یہودی آبادکاروں میں اضافے کےلئے نیا اقدام کرتے بھارت میں آباد بنی میناشے قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا،عرب میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر بنی میناشے قبیلے کے 1200 افراد کو 2026 میں اسرائیل منتقل کیا جائےگا ،مزید 6 ہزار افراد 2030 تک اسرائیل میں آباد ہوں گے


















