بنوں میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بنوں میں آپریشن،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد وں کوجہنم واصل کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا ،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8مارے گئے،قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا،ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کےخلاف متعدد کارروائیوں ،بےگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بھارتی سرپرستی میں سرگرم منظم دہشتگردوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ قومی ترجیح ،ناسور کامکمل خاتمہ ملکی بقا کےلئے ضروری ہے، فتنہ الہندوستان ،سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔