روس یوکرین جنگ کا واحد حل مذاکرات ہے ،عاصم افتخار
نیویارک:(بیورورپورٹ)پاکستان نے پھر عالمی سطح پر تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے روس ،یوکرین جنگ کو فوری طور پر ڈائیلاگ، سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے کی اپیل کردی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اہم اجلاس میں واضح کیا پاکستان کسی بھی فوجی مداخلت کے بجائے بات چیت کو ترجیح دیتا ، جنگ نہ صرف متاثرہ خطے بلکہ پوری دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہی ہے، پاکستان ڈائیلاگ اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کا پرزور حامی ہے، روس یوکرین تنازع کے حوالے سے شدید خدشات لاحق، لاکھوں انسانی جانیں خطرے میں ہیں اور بنیادی ڈھانچہ برباد ہو رہا ہے، تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں،دونوں فریقین کو تصادم ختم کرنے اور کشیدگی کم کرنے کی طرف قدم اٹھانا چاہیے، تمام مذاکراتی کوششوں کی مکمل حمایت کی جائےگی۔


















