جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے،پشاور ہائیکورٹ
پشاور: (بیورورپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیسز میں ریمارکس دئیے جرگے میں شرکت کرنیوالے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے،پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
کیسز پر سماعت جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی،سماعت کے دوران امن جرگہ میں شرکت کے بعد لاپتہ ہونےوالے ناظیف سمیت دیگر افراد کی درخواست پر بھی پیش رفت ہوئی، عدالت نے جرگہ سے واپسی پر افراد کے لاپتہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کیسے ہوسکتا ہے جرگہ میں شرکت کےلئے آنےوالے افراد کو واپسی پر اٹھا لیا جائے؟جب مہمانوں کی حفاظت نہیں کرسکتے تو پھر بلایا کیوں جاتا ہے؟ امن جرگے میں شرکت کرنے والے افراد کو تحفظ فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی ذمہ داری ہے،بعدازاں عدالت نے مجموعی طور پر 6 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب ، کیس پر پیش رفت کےلئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کر لی۔

















