تقسیم و طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کےلئے خطرہ ہے، اسحاق ڈار
برسلز:(مشرق نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے اقوام متحدہ اصولوں کی پاسداری ترجیح، تقسیم ، طاقت کی دوڑ دنیاوی امن کےلئے خطرہ ہے۔
برسلز میں ”یورپی یونین انڈوپیسفک وزارتی فورم“ سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہامصنوعی ذہانت دنیا کا نقشہ بدل رہی ہے، اقوام متحدہ کے اصولوں کی پاسداری پاکستان کی ترجیح ہے، کچھ عناصر خطے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں مظالم کو فوری بند ہونا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے پر امن حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
قبل ازیں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل سے ملاقات کی اور دفاع، سیاسی، اقتصادی، تجارتی و سرمایہ کاری اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید بر آں پاکستان ، سلووینیا میں دوطرفہ سیاسی مشاورت سے متعلق ایک مفاہمت نامے پر دستخط کر دیئے گئے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جمہوریہ سلووینیا کی نائب وزیراعظم تنجا فاجون سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور یورپی یونین کے وسیع تر فریم ورک کے اندر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں دونوں ممالک میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، فریقین نے پاکستان اور سلووینیا کے مابین تجارتی و اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا، رہنماوں نے علاقائی اور عالمی سلامتی سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیساتھ امن و استحکام کے فروغ کےلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔



















