بروقت انصاف آئینی ذمہ داری، اخلاقی فریضہ ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے،چیف جسٹس کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر آٹھواں انٹرایکٹو سیشن ہوا جس میں جسٹس محمد علی مظہر، رجسٹرار سپریم کورٹ سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں بریفنگ دی گئی ریفارم ایکشن پلان کی 86 میں سے 36 اصلاحات مکمل، 45 پر کام جاری ہے، کیس کیٹیگرائزیشن اور ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن میں نمایاں پیش رفت ہوئی،ایک لاکھ 26 ہزار ریکارڈز ڈیجیٹائز، مزید کام مقررہ مدت میں مکمل ہوگا، ای کورٹس کےلئے وزارت آئی ٹی اور ڈیجیٹل اتھارٹی سے اشتراک کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں عدالتوں کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کے ماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا شفافیت اور مالی نظم و ضبط عدلیہ کی مضبوطی کے لئے لازم ہے، بروقت انصاف آئینی ذمہ داری اور اخلاقی فریضہ ہے، چیف جسٹس نے تمام محکموں کو زیر التوا کام تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔