اسلام آباد(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ رولز 2025 کو وفاقی آئینی عدالت میں نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ،نئے قواعد کے تحت ہر مقدمہ 2اور اپیلیں کم از کم 3رکنی بنچ سنے گا۔
چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے،نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ رولز 2025 اب وفاقی آئینی عدالت میں بھی نافذ العمل ہوں گے،آرڈرز 11، 13 اور 37 کا اطلاق نہیں ہوگا،سپریم کورٹ کے وکلا آئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہوں گے۔
اجلاس کے فیصلوں سے اٹارنی جنرل ، چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز کو آگاہ کردیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے 27آئینی ترمیم کےخلاف درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کر دی گئیں، جسٹس صداقت خان کی سربراہی میں 3 رکنی فل بنچ 5 دسمبر کو سماعت کرے گا،بنچ میں جسٹس جواد حسن ،سلطان تنویر شامل ہیں۔
سپریم کورٹ رولز 2025 وفاقی آئینی عدالت میں نافذ

















