کالعدم TLP کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹیز تشکیل


لاہور:(اپنے رپورٹر سے) محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کیخلاف 12 مقدمات کی تفتیش کےلئے 12جے آئی ٹیز تشکیل دے دیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 7 جے آئی ٹیز لاہور ،5 شیخوپورہ میں درج مقدمات کی تفتیش کریں گی،جے آئی ٹیز میں پولیس، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں،کالعدم ٹی ایل پی کےخلاف 75 سے زائد مقدمات میں 2 ہزار سے زائد نامزد شرپسند گرفتار ہیں۔