اسلام آباد:(بیورورپورٹ)روس نے پاک بھارت ،افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی۔
پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیزکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا روس پاکستان کے 2 ہمسائیوں کےساتھ تنازعات میں ثالثی کےلئے تیار ہے، ماسکو کو علاقائی سلامتی خاص طور پر افغانستان کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
روسی سفیر نے کہا جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان کشیدگی اکثر بیرونی قوتوں کی وجہ سے بھڑکتی ہے، روس علاقائی امن و دہشتگردی کےخلاف اقدامات کی حمایت کرتا ،پاکستان کو اہم علاقائی شراکت دار کے طور پر دیکھتا ہے۔
البرٹ پی خوریف نے کہا پاکستان صدر پیوٹن کے گریٹر یوریشین پارٹنرشپ ویژن کے تحت اہم علاقائی حیثیت رکھتا ہے، علاقائی مسائل علاقائی فریقین کو ہی حل کرنے چاہئیں۔
روس نے پاک بھارت ،افغان تنازعات میں ثالثی کی پیشکش کردی



















