ڈی جی آئی ایس پی آر کی قائداعظم یونیورسٹی میں خصوصی نشست
اسلام آباد :(بیورورپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ ،اساتذہ ،طلبہ نے بھرپور خیرمقدم کیا۔
خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور ، پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا ،حقائق کے فرق سے بھی آگاہ کیا۔
وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی،طلبہ ،اساتذہ نے سیشن کو انتہائی موثر قرار دیتے ہوئے کہا نشست نے کئی ابہام دور کر دیئے،طلبہ نے کہا سب سے پہلے پاکستانی اور پاک فوج ہمارے اندر سے ہے۔

















