300 سے زائد افغان فنکاروں کاانخلاءکیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور :(بیورورپورٹ)300 سے زائد افغان فنکاروں نے پاکستان سے انخلا کیخلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں وفاقی حکومت ، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا 300سے زائد فنکار پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار افغانستان میں رہنا انتہائی خطرناک ہے،موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا، زبردستی انخلا کو روکا جائے۔