یوکرین جنگ روکنے کا خفیہ امریکی منصوبہ، روس سے بھی مشاورت
نیویارک:(بیورورپورٹ)یوکرین جنگ روکنے کا خفیہ امریکی منصوبہ، روس سے بھی مشاورت کی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے روس کےساتھ مشاورت کرتے ہوئے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے،خفیہ منصوبے کی قیادت خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کر رہے ہیں ،تنازع کے حل کےلئے متعدد اہم شخصیات سے رابطے کیے گئے۔
امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر کےساتھ یوکرینی صدر کے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں، جنگ بندی کے امکانات و مستقبل کے سیاسی ڈھانچے پر گفتگو کی گئی،منصوبے کا مرکزی حصہ 28 نکات پر مشتمل روڈ میپ ہے ،یوکرین میں امن کے قیام اور سکیورٹی گارنٹی جیسے نکات شامل ہیں۔


















